ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خدمہ فاونڈیشن ریاض کا سالانہ اجلاس اور تفریحی پروگرام

خدمہ فاونڈیشن ریاض کا سالانہ اجلاس اور تفریحی پروگرام

Mon, 01 May 2017 12:35:11    S.O. News Service

ریاض یکم مئی (ایس او نیوز)ریاض سعودی عربیہ سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق خدمہ فاونڈیشن کی ریاض (سعودی عربیہ) یونٹ کا چوتھا سالانہ اجلاس و تفریحی پروگرام 4؍مئی کو Al Rushd Isterha,ریاض کےExit 8,میں منعقد ہوگا۔ جو شب ۸ بجے سے صبح ۳ بجے تک چلے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے دوران بچوں ، مر دا ور خواتین کے لئے بہت سارے انڈور اور آؤٹ ڈور گیمس ہونگے۔اس کے علاوہ لکّی ڈرا اور بمپر ڈرا بھی ہونگے جو حاضرین کی دلچسپی کا باعث ہونگے۔اس موقع پر بھٹکل کیٹررس کی طرف سے تیار کیے گئے لذیذکھانوں سے حاضرین کی مہمان نوازی کی جائے گی۔

خدمہ فاونڈیشن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جومسلمانوں کے پچھڑے ہوئے طبقے اور دیگر طبقات کے ضرورتمندوں کی فلاح و بہبودکے لئے قائم کیا گیا ہے۔اس کا ہیڈکوارٹر ریاض سعودی عربیہ میں ہے اور اس کی شاخیں دمام (سعودی) کے علاوہ ہندوستان میں موجود ہیں۔نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت، طبی امداد، مکانات کی تعمیر،قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں ریلیف ورک،حاجتمندوں کے لئے مکانات کی تعمیر جیسے معاملات میں خدمہ فاونڈیشن کی طرف سے اپنی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ خدمہ فاونڈیشن کی جانب عوامی بیداری مہمات اور طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔


Share: